حدیث نمبر: 5877
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ فَهُوَ أَفْضَلُ " . ¤ هُوَ فِي الصَّحِيحِ دُونَ قَوْلِهِ : " فَهُوَ أَفْضَلُ " . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کسی بھی مسجد میں ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے وہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے “ ۔ ” صحیح “ میں
یہ روایت منقول ہے تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” وہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے “ ( یا وہاں نماز ادا کرنا زیادہ فضیلت رکھتا ہے ) ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5877
درجۂ حدیث محدثین: اصل حدیث صحیح ہے، البتہ یہ اضافہ (فَهُوَ أَفْضَلُ) صحیحین میں موجود نہیں ہے۔
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند ( 4838)»