مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَيْتِ الْمَقْدِسِ . باب: مسجد حرام ، مسجد نبوی اور بیت المقدس میں نماز ادا کرنا
وَعَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفْتِنَا فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ ؟ قَالَ : " أَرْضُ الْمَحْشَرِ وَأَرْضُ الْمَنْشَرِ ائْتُوهُ فَصَلُّوا فِيهِ ، فَإِنَّ صَلَاةً فِيهِ كَأَلْفِ صَلَاةٍ " ، قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَتَحَمَّلَ إِلَيْهِ ؟ قَالَ : " مَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَأْتِيَهُ فَلْيُهْدِ إِلَيْهِ زَيْتًا يُسْرَجُ فِيهِ ، فَإِنَّ مَنْ أَهْدَى إِلَيْهِ زَيْتًا كَانَ كَمَنْ أَتَاهُ " . ¤ قُلْتُ : رَوَى أَبُو دَاوُدَ قِطْعَةً مِنْهُ مِنْ حَدِيثِ مَيْمُونَةَ مَوْلَاةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ¤ وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِتَمَامِهِ مِنْ حَدِيثِ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاللَّهُ أَعْلَمُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ بیت المقدس کے بارے میں ہمیں حکم بیان کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد نے فرمایا : ” وہ محشر کی سرزمین ہے اور دوبارہ زندہ کیے جانے کی سرزمین ہے تم وہاں جاؤ اور وہاں نماز ادا کرو کیونکہ وہاں ایک نماز ادا کرنا ایک ہزار نمازوں کی مانند ہے ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ جو شخص وہاں تک جانے کی استطاعت نہ رکھتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص وہاں جانے کی استطاعت نہ رکھتا ہو ، تو وہ اس کی طرف زیتون کا تیل ہدیہ کے طور پر بھجوا دے جو وہاں کے چراغوں میں ڈالا جائے کیونکہ جو شخص اس کی طرف زیتون کا تیل تحفے کے طور پر بھجوائے گا تو وہ اس شخص کی مانند ہو جائے گا جو وہاں آیا ہو “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیز سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے مکمل روایت کے طور پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے نقل کی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔