حدیث نمبر: 5861
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَوْ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْأَقْصَى " . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ : " إِلَّا الْمَسْجِدَ الْأَقْصَى " ، وَأَعَادَهُ بَعْدَ هَذَا بِسَنَدِهِ فَقَالَ : " إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ " . ¤ وَرَوَاهُ بِسَنَدٍ آخَرَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَعَنْ عَائِشَةَ ، وَلَمْ يَشُكَّ ، وَرِجَالُ الْأَوَّلِ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَرِجَالُ الْأَخِيرِ ثِقَاتٌ ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ عَائِشَةَ وَحْدَهَا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ، یا شاید سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میری مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ کسی جگہ پر ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے بہتر ہے البتہ مسجد اقصیٰ کا معاملہ مختلف ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ” البتہ مسجد اقصیٰ کا معاملہ مختلف ہے “ اس کے بعد انہوں نے اسی سند کے ساتھ اس روایت کو دہرایا ہے اور یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے “ ۔ انہوں نے
یہ روایت ایک اور سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ( دونوں سے ) نقل کی ہے یعنی اس میں ۔ انہوں نے شک کا اظہار نہیں کیا پہلی روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور دوسری روایت کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے صرف سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے نقل کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5861
درجۂ حدیث محدثین: «إسناده صحيح ، رجاله رجال الصحيح ورجال الأخير ثقات»
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1193) اخرجه ابو يعلى فى المسند (4691) اخرجه احمد فى المسند (7720 و 7725 و 7726)»