حدیث نمبر: 5848
عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ أَنَّهُ قَالَ : لَقِيَ أَبُو بَصْرَةَ الْغِفَارِيُّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، وَهُوَ جَاءٍ مِنِ الطُّورِ فَقَالَ : مِنْ أَيْنَ أَقْبَلْتَ ؟ قَالَ : مِنَ الطُّورِ صَلَّيْتُ فِيهِ . قَالَ : لَوْ أَدْرَكْتُكَ قَبْلَ أَنْ تَرْتَحِلَ مَا ارْتَحَلْتُ . إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : "لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ : الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِي هَذَا وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَى " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ أَثْبَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

عمر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ کی ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی وہ طور سے آ رہے تھے ۔ انہوں نے دریافت کیا : آپ کہاں سے آ رہے ہو ؟ انہوں نے فرمایا : میں طور سے آ رہا ہوں میں نے وہاں نماز ادا کی تھی ۔ انہوں نے فرمایا : اگر میں نے آپ کے روانہ ہونے سے پہلے آپ کو پا لیا ہوتا تو آپ نے سفر پر نہیں جانا تھا کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” صرف تین مساجد کی طرف سفر کیا جائے مسجد حرام میری یہ مسجد اور مسجد اقصی “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ اور ثبت ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5848
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (427) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (857) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير ( 2160) اخرجه احمد فى المسند (7/6)»