مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ قَوْلِهِ : لَا تَجْعَلُنَّ قَبْرِي وَثَنًا . باب: نبی اکرم ﷺ کے فرمان کا بیان :’’ تم میری قبر کو بت ہرگز نہ بنا دینا “
حدیث نمبر: 5846
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تَجْعَلُنَّ قَبْرِي وَثَنًا ، لَعَنَ اللَّهُ قَوْمًا اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، وَفِيهِ كَلَامٌ لِوَقْفِهِ فِي الْقُرْآنِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم میری قبر کو بت ہرگز نہ بنا دینا اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر منت کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا دیا تھا “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق ابواسرائیل ہے قرآن کے بارے میں اس کے توقف کی وجہ سے اس راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔