مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَخَافَ أَهْلَ الْمَدِينَةِ وَأَرَادَهُمْ بِسُوءٍ . باب: جو شخص اہل مدینہ کو خوف زدہ کرے یا ان کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے اُس کا بیان
حدیث نمبر: 5827
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اللَّهُمَّ اكْفِهِمْ مَنْ دَهَمَهُمْ بِبَأْسٍ - يَعْنِي أَهْلَ الْمَدِينَةِ - وَلَا يُرِيدُهَا أَحَدٌ بِسُوءٍ إِلَّا أَذَابَهُ اللَّهُ كَمَا يَذُوبُ الْمِلْحُ فِي الْمَاءِ " ، قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ آخِرِهِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! تو اس شخص کے حوالے سے ان لوگوں کے لئے کفایت کر لے جو انہیں مشکل کا شکار کرتا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد اہل مدینہ تھے ( آپ نے فرمایا : ) جو بھی شخص اس ( یعنی مدینہ منورہ ) کے بارے میں برائی کا ارادہ کرے گا اللہ تعالٰی اسے ( جہنم میں ) یوں گھول دے گا جس طرح نمک پانی میں حل ہو جاتا ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : صحیح میں اس روایت کا آخری حصہ منقول ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔