مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَمُوتُ بِالْمَدِينَةِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو مدینہ منورہ میں انتقال کرتا ہے
حدیث نمبر: 5821
وَعَنِ امْرَأَةٍ يَتِيمَةٍ كَانَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ ثَقِيفٍ أَنَّهَا حَدَّثَتْ صَفِيَّةَ بِنْتَ أَبِي عُبَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَمُوتَ بِالْمَدِينَةِ فَلْيَمُتْ ; فَإِنَّهُ مَنْ مَاتَ بِهَا كُنْتُ لَهُ شَهِيدًا أَوْ شَفِيعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ . ¤محمد محی الدین
ایک یتیم خاتون ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں رہتی تھیں اور وہ ثقیف قبیلے تعلق رکھتی تھی ۔ انہوں نے سیدہ صفیہ بنت ابوعبید رضی اللہ عنہما کو یہ بات بیان کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم میں سے جو شخص مدینہ منورہ میں مر سکتا ہو اسے ( مدینہ میں ) مرنا چاہیے کیونکہ جو شخص یہاں مرے گا قیامت کے دن میں اس کا گواہ ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) اس کا شفاعت کرنے والا ہوؤں گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند حسن ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے ۔