مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَمُوتُ بِالْمَدِينَةِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو مدینہ منورہ میں انتقال کرتا ہے
حدیث نمبر: 5820
عَنْ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَمُوتَ بِالْمَدِينَةِ فَلْيَمُتْ ، فَإِنَّهُ لَا يَمُوتُ بِهَا أَحَدٌ إِلَّا كُنْتُ لَهُ شَفِيعًا أَوْ شَهِيدًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِكْرِمَةَ ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ ، وَرَوَى عَنْهُ جَمَاعَةٌ ، وَلَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِ أَحَدٌ بِسُوءٍ . ¤محمد محی الدین
سیدہ سبعیہ اسلمیہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” تم میں سے جو شخص یہ استطاعت رکھتا ہو کہ وہ مدینہ میں انتقال کرے تو اسے ( مدینہ میں ) مرنا چاہیے کیونکہ جو بھی شخص یہاں مرے گا تو قیامت کے دن میں اس کا شفاعت کرنے والا ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) اس کا گواہ ہوؤں گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن عکرمہ کا معاملہ مختلف ہے ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے ایک جماعت نے اس سے روایت نقل کی ہے کسی نے اس کے بارے میں برائی کے حوالے سے کلام نہیں کیا ہے ۔