مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ حُرْمَةِ صَيْدِهَا . باب: یہاں شکار کا حرام ہونا
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّادٍ الزُّرَقِيِّ أَنَّهُ كَانَ يَصِيدُ الْعَصَافِيرَ فِي بِئْرِ إِهَابٍ ، وَكَانَتْ لَهُمْ ، قَالَ : فَرَآنِي عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ ، وَقَدْ أَخَذْتُ الْعُصْفُورَ فَيَنْتَزِعُهُ مِنِّي ، وَيَقُولُ : أَيْ بُنَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّمَ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا كَمَا حَرَّمَ إِبْرَاهِيمُ مَكَّةَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّادٍ الزُّرَقِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤عبداللہ بن عباد زرقی کے بارے میں یہ بات منقول ہے : بئر اہاب میں وہ چڑیوں کا شکار کر رہے تھے وہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے مجھے دیکھا میں نے ایک چڑیا پکڑی ہوئی تھی ۔ انہوں نے وہ مجھ سے چھڑوائی اور مجھ سے بولے : اللہ کے رسول نے اس ( شہر ) کے دونوں کناروں کی جگہ کو حرم قرار دیا ہے ، جس طرح سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرام قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عباد زرقی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔