مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ تَجْدِيدِ أَنْصَابِ الْحَرَمِ . باب: حرم ( کی حدود کے نشانات کے ) پتھروں کی تجدید
حدیث نمبر: 5771
عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ خَلَفٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَهُ أَنْ يُجَدِّدَ أَنْصَابَ الْحَرَمِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْأَسْوَدِ ، وَفِيهِ جَهَالَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا اسود بن خلف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا تھا کہ وہ حرم کی حدود کے نشانات کی تجدید کریں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسود ہے اور اس میں مجہول ہونا پایا جاتا ہے ۔