مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي غَارِ جَبَلِ ثَوْرٍ . باب: ثور پہاڑ کے غار کا بیان
حدیث نمبر: 5770
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ قَالَ لِابْنِهِ : يَا بُنَيَّ إِنْ حَدَثَ فِي النَّاسِ حَدَثٌ فَائْتِ الْغَارَ الَّذِي اخْتَبَأْتُ فِيهِ أَنَا ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكُنْ فِيهِ ; فَإِنَّهُ سَيَأْتِيكَ فِيهِ رِزْقُكَ غُدْوَةً وَعَشِيَّةً . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُطَيْرٍ ، وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنے صاحبزادے سے فرمایا : اے میرے بیٹے اگر لوگوں کے درمیان نئی صورت حال رونما ہو ، تو تم اس غار میں آ جانا جس میں ، میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چھپے رہے تھے اور اس غار میں رہنا اس غار میں تمہارے پاس صبح و شام تمہارا رزق آئے گا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن مطیر ہے اور وہ کذاب ہے ۔