مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي حُرْمَتِهَا . باب: اس کی حرمت کا بیان
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : نَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْكَعْبَةِ فَقَالَ : " لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مَا أَطْيَبَكِ ، وَأَطْيَبَ رِيحَكِ ، وَأَعْظَمَ حُرْمَتَكِ ، وَالْمُؤْمِنُ أَعْظَمُ حُرْمَةً مِنْكِ ، إِنَّ اللَّهَ جَعَلَكِ حَرَامًا ، وَحَرَّمَ مِنَ الْمُؤْمِنِ مَالَهُ ، وَدَمَهُ ، وَعِرْضَهُ ، وَأَنْ نَظُنَّ بِهِ ظَنًّا سَيِّئًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، تو کتنا پاکیزہ ہے تیری خوشبو کتنی پاکیزہ ہے تیری حرمت کتنی عظیم ہے لیکن مومن کی حرمت تجھ سے زیادہ ہے بے شک اللہ تعالی نے تجھے حرمت والا بنایا ہے اور اللہ تعالیٰ نے مومن اور اس کے مال اور اس کی عزت کو حرمت والا بنایا ہے اور اس بات کو بھی کہ ہم اس کے بارے میں برا گمان رکھیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اسے ثقہ قرار دیا گیا ہے ۔