حدیث نمبر: 5713
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : سَمِعْتُهُ يَقُولُ : كُنَّا نُسَمِّيهَا شُبَاعَةَ - يَعْنِي زَمْزَمَ - وَكُنَّا نَجِدُهَا نِعْمَ الْعَوْنِ عَلَى الْعِيَالِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ابوطفیل نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے میں نے انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : ہم اسے یعنی آب زمزم کو شباعہ ( سیر کر دینے والی چیز ) کا نام دیتے تھے اور ہم اسے پاتے تھے کہ وہ عیال کے لئے بہترین مدد ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔