حدیث نمبر: 5683
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : إِنَّ أَبِي مَاتَ وَلَمْ يَحُجَّ حَجَّةَ الْإِسْلَامِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أَبِيكَ دَيْنٌ أَكُنْتَ تَقْضِيهِ عَنْهُ ؟ " ، قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : " فَإِنَّهُ دَيْنٌ عَلَيْهِ فَاقْضِهِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے وہ فرض حج نہیں کر سکے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے ؟ اگر تمہارے والد کے ذمہ قرض ہوتا تو کیا تم نے اس کی طرف سے اسے ادا کر دینا تھا ؟ اس شخص نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھر یہ بھی اس کے ذمہ لازم قرض ہے تم اسے ادا کرو ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5683
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1145) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (100) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (748)»