مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابُ الْمَشْيِ فِي الطَّاعَةِ . باب: ( اللہ تعالیٰ کی ) اطاعت (یعنی فرمانبرداری کے کام میں ) چلنے کا بیان
حدیث نمبر: 560
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا تَسَارَعْتُمْ إِلَى الْخَيْرِ فَامْشُوا حُفَاةً ; فَإِنَّ اللَّهَ يُضَاعِفُ أَجْرَهُ عَلَى الْمُتَنَعِّلِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب تم نے بھلائی کے کام کی طرف جلدی کرنی ہو ، تو جوتا پہنے بغیر پیدل چل کر جاؤ ! کیونکہ ایسی صورت میں جوتا پہننے والے کے مقابلے میں دو گنا اجر ملتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن عیسیٰ عطار ہے ، جو کذاب ہے ۔