مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْحَلْقِ وَالتَّقْصِيرِ وَقَوْلِهِ : لَا تُوضَعُ النَّوَاصِي إِلَّا فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ . باب: سر مونڈوانا بال چھوٹے کروانا ، نیز نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان :’’ صرف حج اور عمرہ میں بال مونڈے جائیں گے “
حدیث نمبر: 5595
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا تُوضَعُ النَّوَاصِي إِلَّا فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَغَيْرِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ( ثواب کے حصول کی خاطر ) صرف حج اور عمرہ میں بال مونڈے جائیں گے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن مسمول ہے اور وہ اس حدیث اور دیگر روایات کے حوالے سے ضعیف ہے ۔