مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ طَافَ أَكْثَرَ مِنْ أُسْبُوعٍ . باب: جو شخص سات سے زیادہ مرتبہ طواف کر لے
حدیث نمبر: 5514
عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : طُفْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمِنَّا مَنْ طَافَ سَبْعًا ، وَمِنَّا مَنْ طَافَ ثَمَانِيًا ، وَمِنَّا مَنْ طَافَ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا حَرَجَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ طواف کر رہے تھے ہم میں سے کچھ نے سات چکر لگائے کچھ نے آٹھ چکر لگائے کچھ نے اس سے زیادہ چکر لگائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کوئی حرج نہیں ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔