مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ جَمَعَ أَسَابِيعَ . باب: جو شخص مختلف ساتوں چکروں کو جمع کر لے ( یا مختلف طوافوں کو جمع کر لے )
حدیث نمبر: 5515
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ الْفَجْرِ ، ثُمَّ قَرَأَ سِتَّ رَكَعَاتٍ يَلْتَفِتُ فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ يَمِينًا وَشِمَالًا ، فَظَنَنَّا أَنَّهُ لِكُلِّ أُسْبُوعٍ رَكْعَتَيْنِ وَلَمْ يُسَلِّمْ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ أَبِي الْجَنُوبِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر سے پہلے تلاوت کی پھر آپ نے چھ رکعات ادا کیں جن میں ہر دو رکعت کے بعد آپ دائیں بائیں دیکھ لیتے تھے جس سے ہمیں یہ اندازہ ہوا کہ یہ ہر سات چکروں کے لئے دو رکعت ہیں لیکن آپ نے سلام نہیں پھیرا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن ابوجنوب ہے اور وہ متروک ہے ۔