مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا نَظَرَ إِلَى الْبَيْتِ . باب: جب آدمی بیت اللہ کی طرف دیکھے تو کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 5462
عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا نَظَرَ إِلَى الْبَيْتِ قَالَ : " اللَّهُمَّ زِدْ بَيْتَكَ هَذَا تَشْرِيفًا وَتَعْظِيمًا وَتَكْرِيمًا وَبِرًّا وَمَهَابَةً " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْكُوزِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بیت اللہ کی طرف دیکھا تو یہ دعا کی ” اے اللہ ! اپنے اس گھر کے شرف عظمت عزت نیکی اور ہیبت میں اضافہ فرما دے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن سلیمان کوزی ہے اور وہ متروک ہے ۔