مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ رُؤْيَةِ الْبَيْتِ وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: بیت اللہ کو دیکھ کر اور دیگر مقامات پر دونوں ہاتھ بلند کرنا
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَا تُرْفَعُ الْأَيْدِي إِلَّا فِي سَبْعِ مَوَاطِنَ : حِينَ يَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ ، وَحِينَ يَدْخُلُ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ فَيَنْظُرُ إِلَى الْبَيْتِ ، وَحِينَ يَقُومُ عَلَى الصَّفَا ، وَحِينَ يَقُومُ عَلَى الْمَرْوَةِ ، وَحِينَ يَقِفُ مَعَ النَّاسِ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ وَبِجَمْعٍ وَالْمَقَامَيْنِ ، وَحِينَ يَرْمِي الْجَمْرَةَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " رَفْعُ الْأَيْدِي إِذَا رَأَيْتَ الْبَيْتَ " . وَفِيهِ : " عِنْدَ رَمْيِ الْجِمَارِ وَإِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ " . ¤ وَفِي الْإِسْنَادِ الْأَوَّلِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى ، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ ، وَفِي الثَّانِي عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” صرف سات مقامات پر دونوں ہاتھ بلند کیے جائیں گے جب آدمی نماز کا آغاز کرے جب آدمی بیت اللہ میں داخل ہو اور بیت اللہ کی طرف دیکھے جب آدمی صفا پر کھڑا ہو جب آدمی مروہ پر کھڑا ہو جب آدمی عرفہ کی شام لوگوں کے ساتھ وقوف کیے ہوئے ہو جب مزدلفہ میں وقوف کیے ہوئے ہو ، دونوں مقامات پر اور جب آدمی جمرہ کو کنکریاں مارے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” ہاتھ اس وقت بلند کیے جائیں گے جب تم بیت اللہ کو دیکھو “ اور اس روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” جمرات کو کنکریاں مارنے کے وقت اور جب نماز کھڑی ہو جائے اس وقت “ پہلی روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے ، جو خراب حافظے کا مالک ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہو گی اگر اللہ نے چاہا اور دوسری روایت کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔