مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ حَلَقَ رَأْسَهُ لِعِلَّةٍ . باب: جو شخص کسی علت کی وجہ سے اپنا سر مونڈوا لے
حدیث نمبر: 5439
عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ أَنَّهُ أَصَابَهُ دَاءٌ فِي رَأْسِهِ ، فَسَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بِمَاذَا أَنْسَكُ ؟ " . فَأَمَرَهُ أَنْ يُهْدِيَ هَدْيًا يُقَلِّدُهَا ، ثُمَّ يَسُوقُهَا حَتَّى يُوقِفَهَا بِعَرَفَةَ مَعَ النَّاسِ ، ثُمَّ يَدْفَعُ بِهَا مَعَ النَّاسِ ( وَكَذَلِكَ يَفْعَلُ بِالْهَدْيِ ) . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہیں سر میں ایک تکلیف لاحق ہو گئی انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا : میں کس طرح قربانی کروں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ قربانی کا ایک جانور فراہم کریں ، جس کے گلے میں وہ ہار ڈالیں اور پھر اسے ہانک دیں ، یہاں تک کہ اسے لوگوں کے ساتھ عرفہ میں ٹھہرائیں ، پھر وہ اسے لوگوں کے ہمراہ بھجوا دیں ، آپ بھی قربانی کے جانور کے ساتھ اسی طرح کرتے تھے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔