حدیث نمبر: 5420
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ : - فَلَا أُرَاهُ إِلَّا قَدْ رَفَعَهُ - : " حَكَمَ فِي الضَّبُعِ يُصِيبُهُ الْمُحْرِمُ بِشَاةٍ ، وَفِي الْأَرْنَبِ عَنَاقٌ ، وَفِي الْيَرْبُوعِ جَفْرَةٌ ، وَفِي الظَّبْيِ كَبْشٌ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ الْأَجْلَحُ الْكِنْدِيُّ ، وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے ۔ انہوں نے ” مرفوع “ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے ۔ اگر کوئی احرام والا شخص کسی گوہ کو نقصان پہنچا دے ایک بکری کی ادائیگی کا فیصلہ دیا ہے ، اور خرگوش کو نقصان پہنچانے کی صورت میں ایک سال سے کم عمر کی بکری کا ، اور یربوع ( چوہے کے جیسا ایک جانور ) کو نقصان پہنچانے کی صورت میں چار ماہ کی بھیٹر ( یا بکری ) کا اور ہرن کو نقصان پہنچانے کی صورت میں دنبے کی ادائیگی کا ، انہوں نے اس بارے میں یہ فیصلہ دیا ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اجلح کندی ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5420
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن