مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا يَقْتُلُهُ الْمُحْرِمُ . باب: کس جانور کو محرم ( یعنی احرام والا شخص ) قتل کر سکتا ہے ؟
حدیث نمبر: 5407
وَعَنْ وَبَرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ : أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِ الذِّئْبِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ هُوَ فِي الصَّحِيحِ . وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مَوْقُوفًا ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ . ¤محمد محی الدین
وبرہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیڑیے کو مارنے کا حکم دیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک حدیث میں نقل کی ہے ، یہ ” صحیح “ میں مذکور ہے ۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسے ” موقوف “ روایت کے طور پر نقل کیا ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے ، اور وہ ثقہ ہے ، لیکن تدلیس کرنے والا ہے ۔