مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا يَقْتُلُهُ الْمُحْرِمُ . باب: کس جانور کو محرم ( یعنی احرام والا شخص ) قتل کر سکتا ہے ؟
حدیث نمبر: 5406
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " خَمْسٌ كُلُّهُنَّ فَاسِقَةٌ يَقْتُلُهُمُ الْمُحْرِمُ وَيُقْتَلْنَ فِي الْحَرَمِ : الْفَأْرَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْحَيَّةُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ وَالْغُرَابُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى - وَجَعَلَ بَدَلَ " الْحَيَّةِ " : " الْحِدَأَةَ " . وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِبَعْضِهِ ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” پانچ جانور ایسے ہیں ان میں سے ہر ایک فاسق ہے انہیں محرم شخص قتل کر سکتا ہے ، اور انہیں حرم کی حدود میں قتل کیا جا سکتا ہے چوہا ، بچھو ، سانپ ، باؤلا کتا اور کو “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے سانپ کی جگہ چیل کا ذکر کیا ہے ۔ امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے ، اور وہ ثقہ ہے ، لیکن تدلیس کرنے والا ہے ۔