حدیث نمبر: 5398
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ( جَالِسًا ) فَقَدَّ قَمِيصَهُ مِنْ جَيْبِهِ حَتَّى أَخْرَجَهُ مِنْ رِجْلَيْهِ ، فَنَظَرَ الْقَوْمُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " إِنِّي أُمِرْتُ بِبَدَنَتِي الَّتِي بَعَثْتُ بِهَا أَنْ تُقَلَّدَ الْيَوْمَ وَتُشْعَرَ عَلَى مَا كَذَا وَكَذَا فَلَبِسْتُ قَمِيصًا وَنَسِيتُ فَلَمْ أَكُنْ أُخْرِجُ قَمِيصِي مِنْ رَأْسِي " . وَكَانَ بَعَثَ بِبَدَنَةٍ وَأَقَامَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا آپ نے اپنے گریبان کی طرف سے قمیص کو چیر دیا اور پاؤں کی طرف سے اس کو اتار دیا ۔ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھ رہے تھے ۔ آپ نے ارشاد فرمایا : میں نے اپنے قربانی کے جانور کے بارے میں حکم دیا تھا کہ جس جانور کو میں نے بھجوایا ہے ، اسے آج ہار پہنایا جائے اور اس اس جگہ پر اسے اشعار کیا جائے میں نے قمیص پہنی ہوئی تھی اور میں بھول گیا تو اب میں اپنی قمیص سر کی طرف سے نہیں اتار سکتا تھا راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کا اونٹ بھیجا تھا اور خود مقیم تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5398
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (400/3) اخرجه البزار فى المسند (1107)»