حدیث نمبر: 5399
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ نَفَرٍ مَنْ بَنِي سَلَمَةَ قَالُوا : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فَشَقَّ ثَوْبَهُ فَقَالَ : " إِنِّي وَاعَدْتُ هَدْيًا يُشْعَرُ الْيَوْمَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

عطاء بن یسار نے بنوسلمہ سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ۔ وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے آپ نے اپنے کپڑے کو چیر دیا اور ارشاد فرمایا : میں نے آج قربانی کے جانور کے اشعار بارے میں کیا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5399
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (426/5)»