مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ مَتَى يَقْطَعُ الْحَاجُّ التَّلْبِيَةَ . باب: حاجی تلبیہ پڑھنا کب ختم کرے گا ؟
عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ : أَفَضْتُ مَعَ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ ، فَلَمْ أَزَلْ أَسْمَعُهُ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ ، فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ : أَفَضْتُ مَعَ أَبِي عَلَيْهِ السَّلَامُ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ ، فَلَمْ أَزَلْ أَسْمَعُهُ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ ، فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ : أَفَضْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أَزَلْ أَسْمَعُهُ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَزَادَ : فَرَجَعْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَأَخْبَرْتُهُ بِقَوْلِ حُسَيْنٍ ، فَقَالَ : صَدَقَ . ¤ وَالْبَزَّارُ ، وَقَدْ بَيَّنَ أَبُو يَعْلَى سَمَاعَ ابْنِ إِسْحَاقَ فَقَالَ : عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ فَقَالَ : حَدَّثَنِي أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ ، فَصَحَّ الْحَدِيثُ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ . ¤عکرمہ بیان کرتے ہیں : میں سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ کے ہمراہ مزدلفہ سے واپس آیا میں انہیں مسلسل تلبیہ پڑھتے ہوئے سنتا رہا یہاں تک کہ انہوں نے جمرہ عقبہ کی رمی کر لی میں نے ان سے دریافت کیا ، تو انہوں نے بتایا میں اپنے والد کے ساتھ مزدلفہ سے واپس آیا تھا ، تو میں انہیں مسلسل تلبیہ پڑھتے ہوئے سنتا رہا یہاں تک کہ انہوں نے جمرہ عقبہ کی رمی کر لی میں نے اس بارے میں دریافت کیا ، تو انہوں نے بتایا : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ واپس آیا تھا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسلسل تلبیہ پڑھتے ہوئے سنتا رہا ، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ عقبہ کی رمی کر لی ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ( عکرمہ بیان کرتے ہیں ) میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس واپس آیا اور انہیں سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے فرمان کے بارے میں بتایا تو انہوں نے فرمایا : انہوں نے سچ کہا: ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ امام ابویعلیٰ نے ابن اسحاق کا سماع بیان کیا ہے ، اور یہ بات بیان کی ہے ۔ ابن اسحاق سے
یہ روایت منقول ہے وہ یہ کہتے ہیں : ابان بن صالح نے مجھے حدیث بیان کی ہے ، تو الحمدللہ یہ حدیث مستند ہو جاتی ہے ۔