حدیث نمبر: 5344
وَعَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ ، أَنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُنَّ يَجْعَلْنَ عَصَائِبَ فِيهَا الْوَرْسُ وَالزَّعْفَرَانُ ، فَيَعْصِبْنَ بِهَا أَسَافِلَ شُعُورِهِنَّ عَنْ جِبَاهِهِنَّ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمْنَ ، ثُمَّ يُحْرِمْنَ كَذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ حُكَيْمَةُ بِنْتُ أُمَيْمَةَ ; رَوَى عَنْهَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، وَلَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهَا أَحَدٌ ، وَاحْتَجَّ بِرِوَايَتِهَا أَبُو دَاوُدَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازدواج ایسی پٹیاں باندھ لیتی تھیں جن پر ورس یا زعفران لگا ہوا ہوتا تھا وہ اپنے بالوں کے نیچے ( والے حصے میں ) انہیں باندھ لیتی تھیں اور احرام باندھنے سے پہلے باندھتی تھیں پھر وہ اسی حالت میں احرام باندھ لیتی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی خاتون حکیمہ بنت امیمہ ہے ، جن سے ابن جریج نے روایت نقل کی ہے ۔ اس خاتون کے بارے میں کسی نے کلام نہیں کیا ہے ۔ امام ابوداؤد نے اس خاتون کی روایت سے استدلال کیا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5344
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (189/24)»