مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ مَا لِلنِّسَاءِ لُبْسُهُ وَمَا لَيْسَ لَهُنَّ . باب: خواتین کے لئے ( کیا پہننے کی ) اجازت ہے ، اور کیا چیز انہیں پہننے کا حق نہیں ہے ؟
حدیث نمبر: 5342
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُنَّ يَطُفْنَ بِالْبَيْتِ وَعَلَيْهِنَّ مَلَاحِفُ حُمْرٌ ، وَلَيْسَتْ بِالْمُسْبَغَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ ، وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج بیت اللہ کا طواف کر رہی ہوتی تھیں اور انہوں نے سرخ رنگ کی چادر لی ہوتی تھی جو لٹکی ہوئی نہیں ہوتی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔