مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ مَا لِلنِّسَاءِ لُبْسُهُ وَمَا لَيْسَ لَهُنَّ . باب: خواتین کے لئے ( کیا پہننے کی ) اجازت ہے ، اور کیا چیز انہیں پہننے کا حق نہیں ہے ؟
حدیث نمبر: 5341
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ أَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْتَضِبْنَ بِالْحِنَّاءِ وَهُنَّ مُحْرِمَاتٌ ، وَيَلْبَسْنَ الْمُعَصْفَرَ وَهُنَّ مُحْرِمَاتٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ عَطَاءٍ ; وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مہندی لگا لیتی تھیں ، جبکہ انہوں نے احرام باندھا ہوا ہوتا تھا اور معصفر کپڑا پہن لیتی تھیں ، جبکہ انہوں نے احرام باندھا ہوا ہوتا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن عطاء ہے ۔ ابن حبان نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، جبکہ ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔