حدیث نمبر: 5296
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا كُنْتُمْ فِي الْخِصْبِ فَأَمْكِنُوا الرُّكُبَ أَسِنَّتَهَا وَلَا تَعْدُو الْمَنَازِلَ ، وَإِذَا كُنْتُمْ فِي الْجَدْبِ فَاسْتَنْجُوا ، وَعَلَيْكُمْ بِالدُّلْجَةِ ; فَإِنَّ الْأَرْضَ تُطْوَى بِاللَّيْلِ ، وَإِذَا تَغَوَّلَتِ الْغِيلَانُ فَبَادُوا بِالْأَذَانِ وَلَا تُصَلُّوا عَلَى جَوَادِّ الطَّرِيقِ وَلَا تَنْزِلُوا عَلَيْهَا ، فَإِنَّهَا مَأْوَى الْحَيَّاتِ وَالسِّبَاعِ ، وَلَا تَقْضُوا عَلَيْهَا الْحَوَائِجَ ; فَإِنَّهَا الْمَلَاعِنُ . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ . ¤ وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ وَبَقِيَّةُ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ فِي الْجِهَادِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم ہریالی میں سفر کر رہے ہو ، تو تم سواریوں کو کھانے پینے کا موقع دو اور پڑاؤ کی جگہ سے آگے نہ گزر جاؤ اور جب تم خشک سالی میں سفر کر رہے ہو ، تو گزر جاؤ اور تم پر رات کے وقت سفر کرنا لازم ہے کیونکہ رات میں زمین کو لپیٹ دیا جاتا ہے ، اور جب غیلان گھوم رہے ہوں تو تم اذان دو اور راستے کے درمیان میں نماز ادا نہ کرو اور وہاں پر پڑاؤ نہ کرو کیونکہ وہ سانپوں اور درندوں کے ٹھکانے ہوتے ہیں وہاں پر پاخانہ یا پیشاب نہ کرو کیونکہ وہ وہاں لعنت کا کام ہو گا “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے بہت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں اس بارے میں بقیہ احادیث جہاد سے متعلق باب میں آئیں گی ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5296
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2219)»