وَعَنْ عَائِشَةَ ، وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ ، يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ نَوْمَهُ وَطَعَامَهُ وَشَرَابَهُ وَلَذَّتَهُ ، فَإِذَا فَرَغَ أَحَدُكُمْ مِنْ حَاجَتِهِ فَلْيَتَعَجَّلْ إِلَى أَهْلِهِ " . قُلْتُ : حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ . ¤ وَفِيهِ رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ : يُخْطِئُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے ، جو تم میں سے کسی ایک شخص کو سونے سے کھانے سے پینے سے لذت حاصل کرنے سے روک دیتا ہے ، تو جب کوئی شخص اپنا کام پورا کر لے تو وہ اپنے گھر والوں کی طرف جلدی چلا جائے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی رواد بن جراح ہے ، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ۔ ابن حبان نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں : یہ غلطی کر جاتا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔