❮
❯
حدیث نمبر: 5282
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ ; لِأَنَّ الرَّجُلَ يَشْتَغِلُ فِيهِ عَنْ صِيَامِهِ وَصَلَاتِهِ وَعِبَادَتِهِ ، فَإِذَا قَضَى أَحَدُكُمْ نَهْمَتَهُ مِنْ سَفَرِهِ فَلْيُعَجِّلِ الرُّجُوعَ إِلَى أَهْلِهِ " .
قُلْتُ : هَكَذَا رَوَاهُ مُرْسَلًا . وَفِي الصَّحِيحِ مَعْنَاهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ . وَهُوَ فَرْدٌ مِنْ حَدِيثٍ مَالِكٍ ، عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ لَا يَصِحُّ إِلَّا مِنْ طَرِيقِهِ .
رَوَاهُ أَحْمَدُ .
محمد محی الدین

سعید بن ابوسعید مقبری روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے ، جو آدمی کو اس کی نماز روزے اور عبادت کے حوالے سے مشغول رکھتا ہے ، جب کوئی شخص سفر کے حوالے سے اپنا کام پورا کر لے تو اسے جلدی اپنے گھر والوں کی طرف چلے جانا چاہیے “ ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : انہوں نے اس روایت کو اسی طرح ” مرسل “ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اسی مضمون کی روایت ” صحیح “ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر منقول ہے ، اور وہ امام مالک کی سمی کے حوالے سے ابوصالح کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ منفرد روایت ہے ، جو صرف اسی سند کے حوالے سے مستند ہے
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5282
درجۂ حدیث محدثین: مرسل
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (496/2)»