حدیث نمبر: 5279
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَاعَةٌ مِنْ مُزَيْنَةَ وَجَمَاعَةٌ مِنْ هُذَيْلٍ وَجَمَاعَةٌ مِنْ جُهَيْنَةَ . فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّا خَرَجْنَا إِلَى مَكَّةَ مُشَاةً وَقَوْمٌ يَخْرُجُونَ رُكْبَانًا ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لِلْمَاشِي أَجْرُ سَبْعِينَ حَجَّةً ، وَلِلرَّاكِبِ أَجْرُ ثَلَاثِينَ حَجَّةً " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَّاشِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مزینہ قبیلے کی ایک جماعت ہذیل قبیلے کی ایک جماعت اور جہینہ قبیلے کی ایک جماعت حاضر ہوئی ان لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم لوگ مکہ سے پیدل نکلے تھے ، اور کچھ لوگ سوار ہو کر نکلے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : پیدل چلنے والے کو ستر حج کا اجر ملے گا ، اور سوار شخص کو تیس حج کا اجر ملے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن عکاشی ہے ، اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5279
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً