حدیث نمبر: 5280
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَمَّ هَذَا الْبَيْتَ مِنَ الْكَسْبِ الْحَرَامِ شَخَصَ فِي غَيْرِ طَاعَةِ اللَّهِ فَإِذَا أَهَلَّ وَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الْغَرْزِ أَوِ الرِّكَابِ وَانْبَعَثَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ قَالَ : لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ نَادَاهُ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ : لَا لَبَّيْكَ وَلَا سَعْدَيْكَ ، كَسْبُكَ حَرَامٌ ، وَزَادُكَ حَرَامٌ ، وَرَاحِلَتُكَ حَرَامٌ ، فَارْجِعْ مَأْزُورًا غَيْرَ مَأْجُورٍ ، وَأَبْشِرْ بِمَا يَسُوءُكَ . وَإِذَا خَرَجَ الرَّجُلُ حَاجًّا بِمَالٍ حَلَالٍ وَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الرِّكَابِ ، وَانْبَعَثَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ قَالَ : لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ ، نَادَاهُ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ : لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ ، قَدْ أَجَبْتُكَ ; رَاحِلَتُكَ حَلَالٌ ، وَثِيَابُكَ حَلَالٌ ، وَزَادُكَ حَلَالٌ ، فَارْجِعْ مَأْجُورًا غَيْرَ مَأْزُورٍ ، وَأَبْشِرْ بِمَا يَسُرُّكَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص حرام کمائی کے ذریعے اس گھر کا قصد کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا ارادہ کرتا ہے ، جب وہ احرام باندھتا ہے ، اور اپنا پاؤں رکاب میں رکھتا ہے ، اور اس کی سواری کھڑی ہوتی ہے ، اور وہ یہ کہتا ہے : اے اللہ ! میں حاضر ہوں اے اللہ ! میں حاضر ہوں تو آسمان سے ایک منادی پکار کر یہ کہتا ہے نہ تو تم حاضر ہو نہ تمہیں سعادت مندی نصیب ہو گی تمہاری کمائی حرام ہے تمہارا زاد سفر حرام ہے تمہاری سواری حرام ہے تم واپس جاؤ گے تو تمہیں گناہ ہو گا ، اور اجر نہیں ملا ہو گا ، اور تم اس چیز کی اطلاع حاصل کرو جو تمہیں بری لگے گی ، اور جب کوئی شخص حلال مال کے ذریعے حج کرنے کے لئے نکلتا ہے ، اور اپنا پاؤں رکاب میں رکھتا ہے ، اور اس کی سواری اسے لے کر اٹھتی ہے ، اور وہ «لبيك اللهم لبيك» کہتا ہے تو آسمان سے ایک منادی پکار کر یہ کہتا ہے تم حاضر بھی ہو ، اور سعادت مندی تمہیں نصیب بھی ہو گی میں تمہاری بات کو قبول کیا تمہاری سواری حلال ہے تمہارا لباس حلال ہے تمہارا زاد سفر حلال ہے تم اجر حاصل کر کے واپس جانا یوں کہ تمہیں کوئی گناہ نہیں ہو گا ، اور تم اس چیز کی خوشخبری حاصل کرو جو تمہیں خوش کر دے گی“ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5280
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1079)»