حدیث نمبر: 5278
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ : يَا بَنِيَّ ، اخْرُجُوا مِنْ مَكَّةَ حَاجِّينَ مُشَاةً حَتَّى تَرْجِعُوا إِلَى مَكَّةَ مُشَاةً ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّ الْحَاجَّ الرَّاكِبَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ تَخْطُوهَا رَاحِلَتُهُ سَبْعُونَ حَسَنَةً ، وَإِنَّ الْحَاجَّ الْمَاشِيَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا سَبْعُمِائَةِ حَسَنَةٍ مِنْ حَسَنَاتِ الْحَرَمِ " . قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَا حَسَنَاتُ الْحَرَمِ ؟ قَالَ : " الْحَسَنَةُ بِمِائَةِ أَلْفِ حَسَنَةٍ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ ، وَفِيهِ قِصَّةٌ ، وَلَهُ عِنْدَ الْبَزَّارِ إِسْنَادَانِ : أَحَدُهُمَا فِيهِ كَذَّابٌ وَالْآخَرُ فِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے ۔ انہوں نے فرمایا : اے میرے بیٹے تم لوگ مکہ سے حج کرنے کے لئے پیدل روانہ ہو یہاں تک کہ پیدل ہی مکہ واپس آنا کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” سوار ہو کر حج کے لئے جانے والے کو ہر ایک قدم جو اس کی سواری اٹھاتی ہے اس کے عوض میں ستر نیکیاں ملتی ہیں اور پیدل حج کے لئے جانے والے شخص کو اس کے اٹھائے ہوئے ہر ایک قدم کے عوض میں حرم کی نیکیوں میں سے سات سو نیکیاں ملتی ہیں عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! حرم کی نیکیاں کون سی ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ایک نیکی جو ایک لاکھ کے برابر ہوتی ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور یہ امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے ۔ اس میں پورا واقعہ ہے ۔ امام بزار نے
یہ روایت دو سندوں کے ساتھ نقل کی ہے ۔ جن میں سے ایک میں ایک راوی کذاب ہے ، اور دوسری میں ایک راوی اسماعیل بن ابراہیم ہے ، جس نے سعید بن جبیر سے
یہ روایت نقل کی ہے ۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5278
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12522 ) اخرجه البزار فى المسند (1121,1120)»