مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ . باب: حج اور عمرہ کی فضیلت کا بیان
عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ : قَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا الْإِسْلَامُ ؟ قَالَ : " أَنْ تُسْلِمَ قَلْبَكَ ، وَأَنْ يَسْلَمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِكَ وَيَدِكَ " . قَالَ : فَأَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " الْإِيمَانُ " . قَالَ : وَمَا الْإِيمَانُ ؟ قَالَ : " أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ " . قَالَ : فَأَيُّ الْإِيمَانِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " الْهِجْرَةُ " . قَالَ : وَمَا الْهِجْرَةُ ؟ قَالَ : " أَنْ تَهْجُرَ السُّوءَ " . قَالَ : فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " الْجِهَادُ " . قَالَ : وَمَا الْجِهَادُ ؟ قَالَ : " أَنْ تُقَاتِلَ الْكُفَّارَ إِذَا لَقِيتَهُمْ " . قَالَ : فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ وَأُهْرِيقَ دَمُهُ " . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ثُمَّ عَمَلَانِ هُمَا أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ إِلَّا مَنْ عَمِلَ بِمِثْلِهِمَا : حَجَّةٌ مَبْرُورَةٌ أَوْ عُمْرَةٌ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اسلام کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ کہ تم اپنے دل کو فرمانبردار کر لو اور مسلمان تمہاری زبان اور تمہارے ہاتھ کے حوالے سے محفوظ رہیں اس شخص نے دریافت کیا : کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ایمان اس نے عرض کی : ایمان کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ کہ تم اللہ تعالیٰ اس کے فرشتوں اس کی کتابوں اس کے رسولوں اور مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیے جانے پر ایمان رکھو اس نے دریافت کیا : کون سا ایمان زیادہ فضیلت رکھتا ہے آپ نے ارشاد فرمایا : ہجرت اس نے عرض کی : ہجرت سے مراد کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ کہ تم برائی سے لاتعلق ہو جاؤ اس نے دریافت کیا : کون سی ہجرت زیادہ فضیلت رکھتی ہے آپ نے ارشاد فرمایا : جہاد اس نے دریافت کیا : جہاد سے مراد کیا ہے ؟ ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ) یہ کہ جب تمہارا کفار سے سامنا ہو تو تم ان کے ساتھ جنگ کرو اس نے دریافت کیا : کون سا جہاد زیادہ فضیلت رکھتا ہے ، جس میں آدمی کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں اور اس کا خون بہا دیا جائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” پھر دو عمل ہیں جو تمام اعمال سے زیادہ افضل ہیں البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے ، جس نے ان دونوں کی مانند عمل کیا ہو ، مبرور حج اور عمرہ “ ۔
یہ روایت امام حمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔