مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا نُهِيَ عَنْ صِيَامِهِ مِنْ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ وَغَيْرِهَا . باب: ایام تشریق اور دیگر کن دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے ؟
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : شَهِدَ عِنْدِي رِجَالٌ مَرْضِيُّونَ ، وَأَرْضَاهُمْ عِنْدِي عُمَرُ ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صِيَامِ يَوْمِ الْفِطْرِ ، وَيَوْمِ النَّحْرِ . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ وَحْدَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَقَالَ : يُخْطِئُ ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میرے سامنے کچھ پسندیدہ افراد نے گواہی دے کر یہ بات بیان کی تھی جن میں سب سے زیادہ پسندیدہ میرے نزدیک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں ( ان حضرات نے یہ بات بیان کی تھی ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عیدالفطر اور قربانی کے دن روزہ رکھنے سے منع کیا ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے ، جسے ابن حبان نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے وہ بیان کرتے ہیں : یہ غلطی کر جاتا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔