مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا نُهِيَ عَنْ صِيَامِهِ مِنْ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ وَغَيْرِهَا . باب: ایام تشریق اور دیگر کن دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے ؟
حدیث نمبر: 5244
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنَّهُ نَهَى عَنْ صِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ : تَعْجِيلِ يَوْمِ التَّرْوِيَةِ ، وَيَوْمِ الْأَضْحَى ، وَالْفِطْرِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَجَمَاعَةٌ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَقَالَ : يُخْطِئُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے کہ آپ نے تین دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا ہے ترویہ کے دن عیدالاضحی کے دن اور عیدالفطر کے دن ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن مسلمہ ہے ، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ۔ ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے ، اور یہ بات بیان کی ہے کہ وہ غلطی کرتا ہے ۔