مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا نُهِيَ عَنْ صِيَامِهِ مِنْ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ وَغَيْرِهَا . باب: ایام تشریق اور دیگر کن دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے ؟
حدیث نمبر: 5242
وَعَنْ أُمِّ الْحَارِثِ بِنْتِ عَيَّاشٍ قَالَتْ : رَأَيْتُ بُدَيْلَ بْنَ وَرْقَاءَ عَلَى جَمَلٍ يَتْبَعُ النَّاسَ فَيُنَادِي : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ لَا تَصُومُوا هَذِهِ الْأَيَّامَ ; فَإِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام حارث بنت عیاش رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : میں نے سیدنا بدیل بن ورقاء رضی اللہ عنہ کو اونٹ پر دیکھا وہ لوگوں کے پاس جا کر یہ اعلان کر رہے تھے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں یہ حکم دیا ہے کہ تم ان دنوں میں روزہ نہ رکھو کیونکہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔