مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا نُهِيَ عَنْ صِيَامِهِ مِنْ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ وَغَيْرِهَا . باب: ایام تشریق اور دیگر کن دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے ؟
حدیث نمبر: 5240
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ صَائِحًا يَصِيحُ : " أَنْ لَا تَصُومُوا هَذِهِ الْأَيَّامَ ; فَإِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ وَبِعَالٍ " . وَالْبِعَالُ : وِقَاعُ النِّسَاءِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اعلان کرنے والے کو بھیجا اس نے یہ اعلان کیا کہ تم ان دنوں میں روزہ نہ رکھو کیونکہ یہ کھانے پینے اور بعال کے دن ہیں ( راوی کہتے ہیں : ) بعال سے مراد خواتین کے ساتھ صحبت کرنا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔