مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الصَّائِمِ يُؤْكَلُ بِحَضْرَتِهِ . باب: ایسے روزہ دار کا بیان جس کی موجودگی میں کچھ کھایا جا رہا ہو
حدیث نمبر: 5225
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ الرَّجُلَ الصَّائِمَ إِذَا جَالَسَ الْقَوْمَ وَهُمْ يَطْعَمُونَ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ حَتَّى يُفْطِرَ الصَّائِمُ " .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب کوئی روزہ دار شخص کچھ لوگوں کے ساتھ بیٹھا ہوا ہو ، اور وہ لوگ کھا پی رہے ہوں تو فرشتے اس روزہ دار کے لئے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں اس وقت تک جب تک روزہ دار افطاری نہیں کر لیتا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے ، اور وہ متروک ہے ۔