حدیث نمبر: 5186
وَعَنْ هُنَيْدَةَ الْخُزَاعِيِّ عَنْ أُمِّهِ قَالَتْ : دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَسَأَلْتُهَا عَنِ الصِّيَامِ ؟ فَقَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنِي أَنْ أَصُومَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ; أَوَّلُهَا الِاثْنَيْنِ وَالْجُمُعَةُ وَالْخَمِيسُ . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ النَّسَائِيُّ خَلَا : وَالْجُمُعَةُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأُمُّ هُنَيْدَةَ لَمْ أَعْرِفْهَا . ¤
محمد محی الدین

ھنیدہ خزاعی اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی میں نے ان سے روزے کے بارے میں دریافت کیا ، تو انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے یہ حکم دیتے تھے کہ میں ہر مہینے میں تین دن روزے رکھا کروں جس کا آغاز پیر کے دن ہو ، پھر جمعہ اور جمعرات ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے نقل کی ہے ۔ اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” جمعہ “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور ام ہنیدہ کو میں نہیں جانتا ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 5186
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (216/23 و 420 ) . اخرجه احمد فى المسند (310,289,278/6)»