مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي صِيَامِ عَاشُورَاءَ . باب: عاشوراء کے روزے کا بیان
حدیث نمبر: 5124
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ عَاشُورَاءَ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ بِصَوْمِ هَذَا الْيَوْمِ . ¤ قُلْتُ : لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْحَلَبِيُّ ، وَتُكُلِّمَ فِي رِوَايَتِهِ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ ، وَهَذَا الْحَدِيثُ لَيْسَ مِنْهَا . ¤محمد محی الدین
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں : انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو عاشوراء کے دن منبر پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس دن کا روزہ رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سنا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ” صحیح “ میں ایک حدیث منقول ہے ، جو اس کے علاوہ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ہشام حلبی ہے ۔ ابن مبارک سے اس کے روایت کرنے کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ، اور یہ حدیث ان میں سے نہیں ہے ۔