حدیث نمبر: 5103
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَأَتْبَعَهُ سِتًّا مِنْ شَوَّالٍ فَذَلِكَ صِيَامُ الدَّهْرِ " . قَالَ : قُلْتُ : لِكُلِّ يَوْمٍ عَشْرٌ ؟ قَالَ : " نَعَمْ " . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ : لِكُلِّ يَوْمٍ عَشْرٌ ؟ قَالَ : " نَعَمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص رمضان کے روزے رکھتا ہے ، اور پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھتا ہے ، تو یہ پورا سال روزے رکھنے کی مانند ہے “ ۔ راوی کہتے ہیں : میں نے دریافت کیا : اس سے مراد یہ ہے کہ ایک دن کے مقابلے میں دس دن کا ( اجر و ثواب حاصل ہو گا انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں مذکور ہے ، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” ہر ایک دن کے بدلے میں دس دن کا اجر ہو گا ۔ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 5103
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3902)»