مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَسِتَّةَ أَيَّامٍ مِنْ شَوَّالٍ . باب: جو شخص رمضان کے روزے رکھتا ہے ، اور شوال کے چھ روزے رکھتا ہے ، اُس کا بیان
حدیث نمبر: 5099
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ صَامَ رَمَضَانَ ، وَأَتْبَعَهُ بِسِتٍّ مِنْ شَوَّالٍ فَكَأَنَّمَا صَامَ الدَّهْرَ كُلَّهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَلَهُ طُرُقٌ رِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص رمضان کے روزے رکھتا ہے پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے بھی رکھ لیتا ہے ، تو گویا اس نے پورے سال کے روزے رکھے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کے مختلف طرق ہیں جن میں سے بعض کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔