❮
❯
حدیث نمبر: 5069
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ صِيَامٌ فَلْيَصُمْ عَنْهُ وَلِيُّهُ إِنْ شَاءَ " .
قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ : " إِنْ شَاءَ " .
رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ .
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” جو شخص فوت ہو جائے اور اس کے ذمہ روزے ہوں تو اگر اس کا ولی چاہے ، تو اس کی طرف سے روزے رکھ لے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں منقول ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” اگر وہ چاہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 5069
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1023) ، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1851، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2400، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23880، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2052»