مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ . باب: شب قدر کا بیان
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ الْجُهَنِيَّ قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، نَحْنُ حَيْثُ قَدْ عَلِمْتَ وَلَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَحْضُرَ هَذَا الشَّهْرَ فَأَخْبِرْنَا بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ . قَالَ : " احْضُرِ السَّبْعَ الْأَوَاخِرَ " . قَالَ : لَا أَسْتَطِيعُ ذَلِكَ . قَالَ : " الْتَمِسْهَا لَيْلَةَ سَابِعَةٍ تَبْقَى ، وَهِيَ هَذِهِ اللَّيْلَةُ " . قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، هَذِهِ لَيْلَةُ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ وَهِيَ لِثَمَانٍ تَبْقَيْنَ ؟ قَالَ : " كَذَا هَذَا الشَّهْرُ يَنْقُصُ وَهِيَ سَبْعٌ تَبْقَيْنَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جہنی شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! جیسا کہ آپ جانتے ہیں ہماری جو حالت ہے ، تو ہم اس مہینے میں ( پورا مہینہ ) حاضر نہیں ہو سکتے ہیں آپ ہمیں شب قدر کے بارے میں بتا دیجیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم آخری سات راتوں میں حاضر ہو جانا اس نے عرض کی : میں اس کی استطاعت نہیں رکھتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم اسے اس رات میں تلاش کرنا جو ساتویں رات باقی رہ گئی ہو ، اور وہ آج کی رات ہے راوی کہتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آج تو تیئسویں رات ہے ابھی تو آٹھ راتیں باقی ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس طرح بھی ہوتا ہے مہینہ بھی کم ہو جاتا ہے ، تو پھر یہ سات راتیں باقی رہ جائیں گی “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔