حدیث نمبر: 5017
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَبِيتَ مَعَكَ اللَّيْلَةَ فَأُصَلِّيَ بِصَلَاتِكَ ؟ قَالَ : " لَا تَسْتَطِيعُ " . فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ ، فَسُتِرَ بِثَوْبٍ وَأَنَا مُحَوَّلٌ عَنْهُ فَاغْتَسَلَ ، ثُمَّ فَعَلْتُ مِثْلَ ذَلِكَ ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي وَقُمْتُ مَعَهُ ، حَتَّى جَعَلْتُ أَضْرِبُ بِرَأْسِي الْجُدْرَانَ مِنْ طُولِ صَلَاتِهِ ، ثُمَّ أَتَاهُ بِلَالٌ لِلصَّلَاةِ قَالَ : " أَفَعَلْتَ ؟ " قَالَ : نَعَمْ . قَالَ : " إِنَّكَ يَا بِلَالُ لَتُؤَذِّنُ إِذَا كَانَ الصُّبْحُ سَاطِعًا فِي السَّمَاءِ ، وَلَيْسَ ذَاكَ الصُّبْحَ ، إِنَّمَا الصُّبْحُ هَكَذَا مُعْتَرِضًا " . ثُمَّ دَعَا بِسَحُورِهِ فَتَسَحَّرَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ ; وَقَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی : میں یہ چاہتا ہوں کہ میں آج رات آپ کے ساتھ گزاروں اور آپ کی نماز کی اقتداء میں نماز ادا کروں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اس کی استطاعت نہیں رکھو گے ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے آپ نے غسل کیا آپ کے لئے ایک کپڑے کے ذریعے پردہ کر دیا گیا میں نے آپ کی طرف سے منہ پھیر لیا آپ نے غسل کر لیا پھر میں نے بھی ایسا ہی کیا ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے لگے میں بھی آپ کے ساتھ کھڑا ہو گیا یہاں تک کہ آپ کی نماز کی طوالت کی وجہ سے میں اپنا سر دیوار پر مارنے لگا پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ کو نماز کے لئے بلانے کے لئے آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تم نے کر لیا انہوں نے عرض کی : جی ہاں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے بلال ! تم اس وقت اذان دے دیتے ہو جب ابھی صبح صادق آسمان میں لمبائی کی سمت میں پھیلی ہوئی ہوتی ہے یہ صبح صادق نہیں ہوتی صبح صادق اس طرح چوڑائی کی سمت میں پھیلتی ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سحری کا کھانا منگوایا اور سحری کی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے ، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 5017
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (171/5)»