مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ جَوَازِ الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ . باب: روزہ دار کے لئے پچھنے لگوانے کا جائز ہونا
حدیث نمبر: 5000
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : مَرَّ بِنَا أَبُو طَيْبَةَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ . فَقُلْنَا : مِنْ أَيْنَ جِئْتَ ؟ قَالَ : حَجَمْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ; وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوطیبہ رضی اللہ عنہ رمضان کے مہینے میں ہمارے پاس سے گزرے ہم نے کہا: آپ کہاں سے آ رہے ہیں ؟ انہوں نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پچھنے لگوائے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے ، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔